قومی خبریں

لاپتہ افراد کیس: آئی جی، ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

لاپتہ افراد کیس: آئی جی، ڈی جی رینجرز کو نوٹس جاری

عدالت میں 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری مرتضیٰ گلشنِ اقبال سے 11 اپریل سے لاپتہ ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ شہری اکرم اسکیم 33 سے 12 اپریل سے لاپتہ ہے۔ عدالت نے آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ دورانِ سماعت زمان ٹاؤن سے لاپتہ نواز علی اور علی نواز کے اہلِ خانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

پشاور ہائی کورٹ: مذید 6 افراد کی رپورٹس طلب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button